میرا تعارف
میرا تعلق رینو کے شھر ارریاکے ایک گاؤں سے ھے۔ بنارس، دیوبند اورعلیگڑہ سے اکتساب فیض کے بعد برسوں سے دھلی میں مقیم ھوں۔اخبارات اخبارنو اور نئی دنیا سے وابستگی رھی ھے۔ اردو کے ادبی مجلہ استعارہ سے ادارتی تعلق رھا اور آج کل موقر ماھنامہ بزم سھارا سے منسلک ھوں۔
طواف دشت جنوں میرے مضامین کی پھلی کتاب ھے۔ اس میں فکشن، شاعری،تنقید، نسائی حسیات،
تخلیقی مدرکات، قدیم عربی شعریات، جدید فکریات،
ادبی تھذیبی مباجث اور دیگراھم نکات پر مشتمل مضامین ھیں۔
طواف دشت جنوں کے علاوہ تکلف برطرف،
لاتخف اور رینو کے شھر میں میری قابل ذکر کتابیں ھیں۔ علاوہ ازایں کئی اور کتابیں زیر ترتیب ھیں۔ مقبول سیریز بدن کی جمالیات کی اشاعت جلد متوقع ھے۔
حقانی القاسمی