Tuesday, May 20, 2008

میرا تعارف

میرا تعارف
میرا تعلق رینو کے شھر ارریاکے ایک گاؤں سے ھے۔ بنارس، دیوبند اورعلیگڑہ سے اکتساب فیض کے بعد برسوں سے دھلی میں مقیم ھوں۔اخبارات اخبارنو اور نئی دنیا سے وابستگی رھی ھے۔ اردو کے ادبی مجلہ استعارہ سے ادارتی تعلق رھا اور آج کل موقر ماھنامہ بزم سھارا سے منسلک ھوں۔مختصر صحافتی عرصے میں میںنے بین الاقوامی سیاسیات،عصری عالمی تناظرات پر مضامین اور ام المحارب کے بارے میں دلسوز،حقیقت افروز رپورٹس لکھیں کہ ان کی اساس پر ایک عظیم فکشن کی تشکیل وسیع ترتناظر میں کی جا سکتی ھے۔
فلسطین کی سیاسی، ادبی اورثقافتی صورت حال سےمتعلق شائع ھونے والی میری کتاب فلسطین کے چار ممتاز شعراء اردو میں اپنی نوعیت کی پھلی کتاب تھی جسے عصری،عالمی حالات اور عالمی سیاسیات پر گھری نظر رکھنے والے ارباب فکرونظراور اھل دل نے ایک دتاویزی حیثیت دی۔ مرحوم علی سردار جعفری نے لکھا ایسی کتابیں اردو میں نھیں انگریزی میں شائع ھوتی ھیں۔
طواف دشت جنوں میرے مضامین کی پھلی کتاب ھے۔ اس میں فکشن، شاعری،تنقید، نسائی حسیات،
تخلیقی مدرکات، قدیم عربی شعریات، جدید فکریات،

ادبی تھذیبی مباجث اور دیگراھم نکات پر مشتمل مضامین ھیں۔
طواف دشت جنوں کے علاوہ تکلف برطرف،
لاتخف اور رینو کے شھر میں میری قابل ذکر کتابیں ھیں۔ علاوہ ازایں کئی اور کتابیں زیر ترتیب ھیں۔ مقبول سیریز بدن کی جمالیات کی اشاعت جلد متوقع ھے۔
حقانی القاسمی

No comments: